q وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی حاجی محمد صادق سنجرانی سے تعزیت

جمعہ 5 ستمبر 2025 18:35

ض*چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی دیگر وزراء سنیٹرز کے ہمراہ نوکنڈی پہنچے، جہاں انہوں نے سابق چیئرمین سینیٹ و رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد صادق خان سنجرانی اور سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی سے ان کے والد خان محمد آصف خان سنجرانی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خان محمد آصف خان سنجرانی ایک قبائلی شخصیت تھے، جنہوں نے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔وزیر اعلی بلوچستان کے ہمراہ پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج،ایم این اے ملک شاہ گورگیج جمعیت علمائے اسلام کے رہنما و اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری، رکن صوبائی اسمبلی آغا عمر احمد زئی ودیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔