Live Updates

سالانہ ختم نبوت کانفرنس 7ستمبر کو وحد ت رو ڈ گرائونڈ کی بجائے جامعہ اشرفیہ میں منعقد ہوگی

کانفرنس میں تمام مکاتب فکر علماء، قائدین شرکت و خطاب کریں گے ‘ مجلس تحفظ ختم نبوت

جمعہ 5 ستمبر 2025 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام7ستمبرکو منعقد ہونیوالی سالانہ ختم نبوت کانفرنس وحدت روڈ کرکٹ گراؤنڈ کی بجائے جامعہ اشرفیہ لاہور میں منعقد ہوگی ۔ یہ فیصلہ جامعہ اشرفیہ میں ہوانیوالے اجلاس میں کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ اشرفیہ لاہور میںمولانا حافظ اسعد عبید، ناظم جامعہ اشرفیہ کی صدارت میں اہم اور ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمدامجد خان، مجلس کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، پیررضوان نفیس، حافظ نصیراحمداحرار ، مولانا محمداشرف گجر، مولانا خالد محمود، مولانا عبدالنعیم، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مولانا حافظ سعد ،مولانا سمیع اللہ ، مولانا حافظ عبدالصمد، مولانا سعید وقار ودیگر علماء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

علماء کرام نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 7ستمبر کو وحدت روڈ کرکٹ گراؤنڈ میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس ہوگی ، تاہم موسمی صورت حالات ، سیلابی صورت حال، اور محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مزید آنے والے دنوں میں بارش کا امکان ہے، اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے علماء نے اعلان کیا ہے کہ 7ستمبر ختم نبوت کانفرنس جامعہ اشرفیہ مسلم ٹاؤن فیروز پورروڈ لاہور میں منعقد ہوگی۔

کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام،دینی وسیاسی جما عتوں کے قائدین شرکت وخطاب کرینگے۔ علماء نے عوام سے اپیل کی وہ قافلوں اور وفود کی صورت میں شرکت کریں اور تمام دوستوں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیں۔علماء نے کہا کہ آج 6ستمبر یوم پاکستان اور کل 7ستمبر یوم ختم نبوت مذہبی جوش اور جذبے سے منایا جائے گا اور یہ تجدید عہد کیا جائے گا کہ ملک عزیز پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدات کا ہرقیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات