ض*خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت وزیر اعلیٰ صحت اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس

؁چیف منسٹرزچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام، چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام اور چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام جائزہ

جمعہ 5 ستمبر 2025 19:50

-لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں وزیر اعلیٰ صحت اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان نے شرکت کی۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری آپریشنزطارق محمودرحمانی،ایڈیشنل سیکرٹری امیر محمد، ڈپٹی سیکرٹری سارہ لونی اور سی ای ا و پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹرعلی رزاق سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران چیف منسٹرزچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام، چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام اور چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔خواجہ سلمان رفیق کو اجلاس کے دوران مانیٹرنگ فریم ورک،سروس ڈلیوری اور مریضوں کی سہولت کی خاطراٹھائے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران صحت کے تینوں نئے اور منفرد پراجیکٹس کے حوالہ سے پبلک فیڈبیک پر مبنی رپورٹ کابھی جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے تینوں فلیگ شپ پروگرامز میں شفافیت کو یقینی،سروس کا معیاربہتربنانے اور مریضوں کی آسانی کیلئے بہترین مانیٹرنگ کی اہمیت پرزوردیا ہے۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ام پینلڈہسپتالوں میں مریضوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیںام پینلڈہسپتالوں میں مریضوں کودر پیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیف منسٹرزچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت اب تک صوبہ بھرمیں الحمداللہ 6400 سے زائد معصوم بچوں کی اربوں روپوں کی لاگت سے بالکل مفت ہارٹ سرجریز کرچکے ہیں۔چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت اب تک خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 229، آزاد کشمیر سے 122، اسلام آباد سے 56، بلوچستان سے 22، گلگت بلتستان سے 12 جبکہ سندھ سے تعلق رکھنے والے 8 بچوں کی بالکل مفت کارڈیک سرجری کی جا چکی ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت اب تک 277 رینل ٹرانسپلانٹس، 171 کوکلیئر، 83 لیور، 13 بون میرو جبکہ 3 کونئیل ٹرانسپلانٹس بالکل مفت کر چکے ہیں۔چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام کے تحت اب تک 215 ہسپتالوں میں 7 لاکھ سے زائد مریضوں کے بالکل مفت ڈائیلسز کر چکے ہیں۔چیف منسٹرز ڈائیلسز پروگرام کے تحت ڈائیلسز کیلئے اب تک ہسپتالوں میں 25 ہزار سے زائد مریض رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ۔پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔