
وزیراعلیٰ جلالپور جٹاں کے نواحی علاقے شہباز پور فلڈ ریلیف ٹینٹ سٹی پہنچ گئیں، سیلاب متاثرہ خاندانوں سے ملاقات
ٹینٹ سٹی میں کھانا، ادویات، صفائی اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت ،ذیابیطس کی بزرگ خاتون مریضہ کو شوگر چیک اپ کیلئے خود فیلڈ ہسپتال لے کر گئیں سروے شروع ہورہا ہے، ازالہ کریں گے،آبی گزرگاہوں کے علاوہ دیگر مقامات پر گھر بھی بنا نے میں مدد دیں گے‘مریم نواز
جمعہ 5 ستمبر 2025 20:20
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ذیابیطس کی مریضہ کو انسولین، گلوکو میٹر اور دیگر ضروری اشیا ء فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے سیلاب سے گھرمسمار ہونے پر آبدیدہ نوجوان کو تسلی دی، گھر بنانے میں پوری معاونت کی یقین دہانی کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے معمر شخص کو بھینس سیلاب میں بہہ جانے پر بھی دلاسہ دیااود نقصان پورا کرنے کا یقین دلایا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹینٹ سٹی میں متاثرہ خاندانوں سے بات چیت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سروے شروع ہورہا ہے، ازالہ کریں گے۔آبی گزرگاہوں کے علاوہ دیگر مقامات پر گھر بھی بنا کر دیں گے۔ سیلاب متاثرین کوپینے کا صاف پانی، کھانا اور مویشیوں کو چارہ فراہم کیاجارہا ہے۔ لوگ جہاں جہاں بیٹھے ہیں،وہاں ٹینٹ لگا کر دیئے جائیں، کھانا اور دیگرضروریات فراہم کی جائے۔ تھرمل امیجنگ ٹیکنالوجی کے استعمال سے جانیں بچانے پر خوشی ہے، عوام کی خدمت کا جذبہ قابل تحسین ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ فکر نہیں کرنی میں آپ کے ساتھ ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہباز پور پل کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ''کلینک آن بوٹس'' کا بھی معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ''کلینک آن بوٹس'' پراجکٹ کو سراہا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سرویلنس پر ریسکیو فیلڈ ٹیموں کو مبارکباد دی اور ان کی خدمات کو سراہا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسکیو اہلکاروں کو انعام دینے کے اعلان بھی اعادہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دریامیں ریسکیو بوٹس کے سکواڈ کو سراہا اور شاباش دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیف سٹی تھرمل امیجنگ ڈرون کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع گجرات میں 24 تھرمل امیجنگ ڈرون سیلابی علاقے میں ڈیجیٹل سرویلنس کررہے ہیں۔ڈیجیٹل تھرمل امیجنگ کی مدد سے سیلابی ریلوں میں پھنسے ہوئے 55 لوگوں اور57 مویشیوں کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔
مزید قومی خبریں
-
حکیم شہزاد لوہا پاڑ مجرا کرانے پر تھانے طلب، عوام سے معافی مانگ لی
-
پاکستانی ایئرلائنز کی سعودی عرب کیلئے براہِ راست پروازوں کا آڈٹ مکمل
-
کراچی، پاکستان میں پہلی بار دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی کا کامیاب آپریشن، 4 سالہ بچے کی زندگی بچ گئی
-
کراچی میں موٹاپے کے مریضوں کے لیے جدید امریکی طریقہ علاج کا آغاز
-
کراچی میں 8 سے 10 ستمبر کے دوران شدید بارشیں متوقع، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
-
داسو 765 کے وی ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے لیے پہلا ٹاورنصب
-
احتجاج کی آڑ میں سیاسی مقاصد حاصل کرنا اس پر حکومت کوئی نرمی اختیار نہیں کرے گی، طلال چودھری
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا سیلابی علاقوں کا دورہ
-
16سالہ لڑکی سے زیادتی کر کے حاملہ کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید ،دس ہزار جرمانے کی سزا
-
سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی، بھارتی خفیہ ایجنسی کے دو دہشتگرد گرفتار
-
بلوچستان کے 5 اضلاع میں (کل) موبائل انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کا فیصلہ
-
سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور صورت حال کے پیش نظر سندھ میں ایمرجنسی الرٹ ہے، شرجیل انعام میمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.