Live Updates

چنیوٹ، ضلعی انتظامیہ کا امدادی سرگرمیوں کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا فیصلہ

پاک فوج نے ہیلی کاپٹر فراہم کردیا ہے، ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل

جمعہ 5 ستمبر 2025 21:05

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)دریائے چناب چنیوٹ کے کنارے سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کی مدد کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے کہاہے کہ پاک فوج نے ہیلی کاپٹر فراہم کر دیاہے ، ہیلی کاپٹر سے راشن ، کھانا اور ادویات پہنچائی جارہی ہیں۔ناقابل رسائی علاقوں میں بذریعہ ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیاں کی جائیں گی، موضع سانبھل ،فتح کوٹ تاجہ ، سجنکا ، ابولکا ، اوبھان ، نوشہرہ سمیت درجنوں علاقوں میں راشن پہنچایا گیا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :