فیصل آباد پولیس کی کارروائی،سرمدحکیم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

جمعہ 5 ستمبر 2025 21:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) تھانہ صدر فیصل آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے ملزم زین کو گرفتار کرلیا۔ حکام نے بتایا کہ مقتول سرمد حکیم پنجاب کالج کے سٹوڈنٹ گول کا الیکشن جیتنے کے بعد زین کی سالگرہ میں شریک ہونے کے لئے اس کےگھر گیا۔

(جاری ہے)

جہاں زین نے فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا۔زین نے سرمد حکیم کو پنجاب کالج کا سٹوڈنٹ الیکشن جیتنے کی وجہ سے فائر مار کر قتل کیا۔ڈی ایس پی صدر کی سربراہی میں ایس ایچ او اور انچارج انویسٹی گیشن صدرنے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا ۔گرفتار ملزم خلاف پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔