رحیم یارخان ،ٹرانسپورٹرز اور انجمن تاجران غلہ منڈی گندم کی نقل و حرکت پر عائد پابندی کو ہر صورت یقینی بنائیں،ڈی پی او عرفان علی سموں

جمعہ 5 ستمبر 2025 21:50

Cرحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2025ء)ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز اور انجمن تاجران غلہ منڈی گندم کی نقل و حرکت پر عائد پابندی کو ہر صورت یقینی بنائیں، صوبہ سے باہر گندم بھجوانے اور لیجانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس پی انوسٹی گیشن شاہد نذیر‘ ڈی ایس پی ٹریفک پولیس محمد ساجد اور انسپکٹر ہیڈ کوارٹر ٹریفک پولیس شاہد عمران کے ہمراہ سینئر وائس پریزیڈنٹ چیمبر آف کامرس لیاقت پور امتیاز علی راجہ‘ صدر غلہ منڈی لیاقت پور عرفان حبیب‘ جوائنٹ سیکرٹری غلہ منڈی خالد محمود‘ منیجر منٹھار اے سی کوچز صادق آباد محمد جمیل‘ صدر غلہ منڈی صادق آباد چوہدری خلیل احمد‘ جنرل سیکرٹری محمد عرفان‘ شاہد مختیار‘ضلعی صدر پنجاب گڈز ٹرانسپورٹ محمد سلیمان خان‘ملک عبد السلام‘ صدر آڑھتی غلہ منڈی نعمان مقصود‘ جنرل سیکرٹری محمد جاوید اختر ودیگرسے منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں کہا حکومت پنجاب نے گندم کی بین الاصوبائی نقل حرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی آپ لوگ قانونی کی پاسداری کرتے ہوئے پابندی کو ملحوظ خاطر رکھیں اور اس قسم کی کسی سر گرمی کا حصہ نہ بنیں اور اگر آپ دکھیں کہ کوئی شخص گندم کو کسی دوسرے صوبے میں لے جانے کی کوشش کر رہا ہے تو پولیس اور متعلقہ اداروں کو فوری آگاہ کریں اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس پر میٹنگ میں شامل ٹرانسپورٹرز اور تاجران نے اس سلسلہ میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا