آسٹریلیا ، سڈنی کے ساحل پر شارک کے حملے میں ایک شخص ہلاک

ہفتہ 6 ستمبر 2025 09:40

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے شمالی ساحل پر واقع لانگ ریف بیچ پر ہفتہ کی صبح شارک کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے جاری بیان میں کہا ہے کہ صبح 10 بجے کے قریب ایمرجنسی سروسز کو اطلاع دی گئی کہ ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں پانی سے نکالا گیا ہے، جو سڈنی کے مرکز سے تقریباً 16 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع لانگ ریف بیچ پر سرفنگ کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

زخمی شخص کو فوری طور پر ساحل پر لایا گیا، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو ایک بڑی شارک نے کاٹا، جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکا۔حادثے کے مقام سے سرف بورڈ کے دو ٹکڑے برآمد کیے گئے ہیں، جنہیں تجزیے کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاکہ حملہ آور شارک کی نوع کا تعین کیا جا سکے۔واقعے کے بعد لانگ ریف بیچ اور اس کے آس پاس کے ساحلوں کو تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔