Live Updates

مظفرگڑھ میں شیرشاہ پل پر دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب ہے،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

ہفتہ 6 ستمبر 2025 14:10

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں دریائے چناب میں ہیڈپنجند کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ آبپاشی کے ذرائع کے مطابق ہیڈپنجند کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 3 لاکھ 6 ہزار 740 ریکارڈ کیا گیا ہے،جبکہ ہیڈپنجند کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کے مطابق دریائے چناب میں مظفرگڑھ میں شیر شاہ پل پر اونچے درجے کا سیلاب ہے،جبکہ شیر شاہ پل پر دریائے چناب میں پانی کی سطح میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔\378

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :