عید میلادالنبی کے روز ملتان میں موسلادھار بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا، متعدد سڑکوں پر پانی جمع

ہفتہ 6 ستمبر 2025 15:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) عید میلادالنبی(ص) کے روز ملتان میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔متعدد سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام اور جلوس کے شرکاء کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

کلمہ چوک،گھنٹہ گھر،اندرون شہر ،شجاع آباد روڈ ،بوسن روڈ کے متعدد علاقوں میں پانی جمع ہو گیا جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا ہڑا۔جلوس روٹس پر نکاسی آب کے آنتظامات کا جائزہ لینے کےلئے ایم ڈی واسا خالد رضا خان نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی کا حکم دیا۔تاکہ جلوس کے شرکاء کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تمام جلوس روٹس اور فلڈ ریلیف کیمپ کو جلد کلئیر کیا جائےاور اس سلسلے میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔