میپکو نے ریجن میں ضروری مرمت کے باعث بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

ہفتہ 6 ستمبر 2025 19:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجن کے زیر انتظام علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور ضروری مرمت کے سلسلہ میں8 ستمبر 2025 بروز سوموار بجلی کی فراہمی مختلف اوقات میں بند رہے گی۔

(جاری ہے)

اس بندش سے ملتان سرکل کے11KVوائٹ ہاوس،نیوساسنگی،پیر حسن سوالی،بستی بلیل اورڈیہڑفیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک،11KVغفور،بچ ولاز،اکبر شاہ،واپڈا ٹاؤن،احمداورنیو ائیر پورٹ فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دوپہر تک،11KVبی زیڈ یو،ویمن یونیورسٹی،واپڈ ٹاؤن فیز1 اور ایم ڈی اے فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے دس بجے صبح تک،خانیوال سرکل کے11KVکوٹ عباس شہید،ڈلو بنگلہ،سرائے سدھو ،مخدوم رشید اولڈ،ڈسٹرکٹ جیل ، مشتاق آباد،مدر اینڈ چائلڈ کئیر فیڈرز اور ملتان کے دیگر علاقوں میں آٹھ بجے صبح سے دو بجے دن تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔