یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کیچ کی جانب سے شہداءکے خاندانوں میں راشن اور نقد رقم تقسیم

ہفتہ 6 ستمبر 2025 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2025ء) یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کیچ کی جانب سے شہداءکے خاندانوں میں راشن اور نقد رقم تقسیم کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ کی نگرانی میں لیویز رسالدار میجر سلام بلوچ نے ضلع کیچ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہداءکے اہل خانہ کو راشن و مالی امداد فراہم کی۔ضلعی انتظامیہ کیچ کے اہلکاروں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کے خاندانوں کی خدمت و دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے۔