مالاکنڈ‘ شوہر نے بیوی اور سسر سمیت 5 افراد کو قتل کردیا

گھریلو تنازع پر داماد نے گھر میں داخل ہو کر بیوی اور سسر سمیت 5 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا

اتوار 7 ستمبر 2025 12:10

مالاکنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)ضلع مالاکنڈ میں گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی اور سسر سمیت 5 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ مالاکنڈ کے علاقے ڈھیری جولگرام کنڈ کو میں پیش آیا جہاں گھریلو تنازع پر داماد نے گھر میں داخل ہو کر بیوی اور سسر سمیت 5 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :