پاکستان ایسوسی ایشن فار دی بلائنڈ کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیؐ اور چھ ستمبر کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد

معذور افراد نے دنیا کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا اور اپنی صلاحیتوں سے یہ ثابت کر دیا کہ اگر ان کے ساتھ تعاون کیا جائے تو یہ عام لوگوں کی طرح نہ صرف اپنی زندگی گزار سکتے ہیں بلکہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،ترجمان میئرسکھر

اتوار 7 ستمبر 2025 13:05

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)پاکستان ایسوسی ایشن فار دی بلائنڈ ڈسٹرکٹ سکھر کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبیؐ اور چھ ستمبر کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آرٹس کونسل سکھر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب کے مہمان خاص ترجمان سندھ حکومت و مئیر سکھر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ تھے جبکہ دیگر مہمان گرامی میںپاکستان ایسوسی ایشن فار دی بلائنڈکے مظفر علی قریشی ،عبدالجبار میرانی ، فیصل بلوچ،حافظ سہیل احمد ، پی ا ے بی شعبہ خواتین کی میڈم حمیرا،میڈم صابرہ ، ڈپٹی مئیر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل ، پی پی رہنما احسان لاشاری ، ادارہ بحالی معذور افراد ڈائریکٹر عبدالقدوس میمن ، ،سماجی شخصیت ایڈوکیٹ غزالہ کاشف انجم ،پی ٹی آئی لیڈیز ونگ کی میڈم صفیہ بلوچ ، اے ڈی سی بشری منصور ، اے سی سٹی سکھر ثوبیہ فلک رائو ، پی پی لیڈیز ونگ کی ناہید بیگم ، ثمینہ عباسی ، زینت بھنبھرو ، سائرہ بھٹی ، شیخ کمیونٹی ویلفیئر کے بھائی خان شیخ ، مئیر فوکل پرسنز لالہ بشیر پٹھان، امیر علی شیخ ، روینیو ڈپارٹمنٹ کے زاہد علی دایو ، اسپورٹس کلب سکھر کئیر ٹیکر امجد علی گوپانگ سمیت سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، تاجر برادری و سول سوسائٹی کے نمائندگان اور معذور افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، تقریب میں پاکستان ایسوسی ایشن فار دی بلائنڈ کی جانب سے سکھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 100سے زائد مرد و خواتین میں تحائف تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ مہمان گرامی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک و شیلڈ پیش کی گئیں ، تقریب سے خطابات کے دوران ترجمان سندھ حکومت و مئیر سکھر بیئرسٹر ارسلان اسلام شیخ و دیگر کا کہنا تھا کہ معذور افراد نے دنیا کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا اور اپنی صلاحیتوں سے یہ ثابت کر دیا کہ اگر ان کے ساتھ تعاون کیا جائے تو یہ عام لوگوں کی طرح نہ صرف اپنی زندگی گزار سکتے ہیں بلکہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ان کی فلاح و بہبود کیلئے ہمیشہ ہمارا تعاون رہے گا، تقریب میں شریک معذور افراد نے جشن عید میلاد النبی کے موقع پر ہدیہ نعت (گلہائے عقیدت ) پیش کئے جبکہ ملی و قومی نغمات کے زریعے چھ ستمبر کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، اختتام تقریب پاکستان ایسوسی ایشن فار دی بلائنڈ سکھر کے حافظ سہیل احمد نے تمام مہمان گرامی و شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا فرمائی ۔