بھارتی غرور کی وجہ سے امریکا پاکستان کے قریب ہوا، سابق امریکی جنرل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹرمپ سے قریبی تعلق بن گیا ،بھارت کے لیے یہ سوچنے کا مقام ہے،مارک کمٹ

اتوار 7 ستمبر 2025 13:55

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)سابق امریکی بریگیڈئیر جنرل مارک کمٹ نے کہا ہے کہ امریکا بھارتی غرور کی وجہ سے پاکستان کے قریب ہوا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں دارے کے مطاب ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے خوش گوار تعلقات بھارت کے لیے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ درحقیقت بھارتی غرور صدر ٹرمپ کے سامنے ظاہر ہوگیا، اسی وجہ سے ہم پاکستان کے زیادہ قریب ہو رہے ہیں۔سابق امریکی بریگیڈئیر جنرل نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا صدر ٹرمپ کے ساتھ ایک قریبی تعلق بن گیا ہے اور یہ بھارت کے لیے سوچنے کا مقام ہے۔