امریکی امیگریشن حکام کا بیٹری پلانٹ پر چھاپا، جنوبی کوریا کے 300 شہری گرفتار

اتوار 7 ستمبر 2025 14:15

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)امریکی امیگریشن حکام اور کسٹمز انفورسمنٹ نے جارجیا میں بیٹری پلانٹ پر چھاپا مار کر جنوبی کوریا کے 300 شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای)نے ای وی بیٹری پلانٹ کی تعمیراتی سائٹ پر چھاپے کے دوران 450 کے قریب افرد کو حراست میں لیا۔امریکی حکام کا کہنا تھاکہ اِن میں تقریبا 300 جنوبی کوریا کے باشندے شامل ہیں۔دوسری جانب جنوبی کوریا کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ جنوبی کوریا کے شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :