تھانہ سٹی پھولنگر پولیس کی کاروائی عدیل عرف بلوچ ڈکیت گینگ کے 02 ارکان گرفتارنقدی،موبائل فون پسٹل برآمد

اتوار 7 ستمبر 2025 14:25

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)تھانہ سٹی پھولنگر پولیس کی کاروائی عدیل عرف بلوچ ڈکیت گینگ کے 02 ارکان گرفتارنقدی،موبائل فون پسٹل برآمد مزید تحقیقات شروع ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او قصور کے احکامات کی روشنی میں تھانہ سٹی پھولنگر پولیس ایس ایچ او عظیم حفیظ ڈھلوں کی پولیس ٹیم نے مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ عدیل عرف بلوچ کے 02 ارکان کو گرفتارکرلیا پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے لوٹی گئی لاکھوں روپے کی نقدی 3 موبائل فون اورپسٹل برآمدکرلئے ملزمان نے دوران تفتیش ،پتوکی پھولنگراور گردونواح میں متعدد سنگین وارداتوں کا انکشاف،کیا ہے پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :