Live Updates

وزیراعلی کی پنجاب ٹیم صوبہ بھر میں سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہمی کیلئے مصروف عمل ہے،ترجمان

اتوار 7 ستمبر 2025 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) وزیراعلی مریم نوازکی پنجاب ٹیم صوبہ بھر میں سیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے مصروف عمل ہے ۔ترجمان ایوان وزیر اعلی کے مطابق وزیراعلی کی ہدایت پر صوبہ بھر میں پنجاب صاف پانی اتھارٹی و دیگر ادارے سیلاب متاثرین کو صاف پانی فراہم کرنے کیلئے سرگرم عمل اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے کشتیوں میں کنٹینرز رکھ کر سیلاب متاثرین کو پہنچائے جارہے ہیں ،سیلاب متاثرین کو منر ل واٹر کی بوتلیں بھی مہیا کی جا رہی ہیں ،شہباز پورفلڈ ریلیف کیمپ میں وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر پینے کے صاف پانی کیلئے وائٹ کنٹینر مہیا کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

فلڈ ریلیف کیمپ میں مقیم ایک خاتون نے اپنے تاثرات میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے ، پینے کا صاف پانی مل رہاہے ، جھنگ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں واسا کے کنٹینربھی صاف پانی کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں جبکہ حافظ آباد میں واسا کی طرف سے منرل واٹر کی بوتلیں تقسیم کی گئیں ،سیلاب متاثرین کو فلڈ ریلیف کیمپوں میں بوتل بند پینے کا صاف پانی پہنچایا جا رہاہے ،پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے اہلکار بھی وزیر مریم نواز کے حکم پر صاف پانی لے کرفلڈ ریلیف کیمپوں میں پہنچ گئے ،واٹرفلٹریشن پلانٹوں سے وائٹ کنٹینر بھر کر سیلاب متاثرین کو مہیا کئے جا رہے ہیں ،قصور اور راجن پور کے دور دراز سیلاب متاثرہ علاقوں میں لوگو ں کو صاف پانی پہنچایا جا رہاہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات