چیچہ وطنی، تحصیل انتظامیہ، اور مرکزی نور المساجد کے زیرِ اہتمام چیچہ وطنی میں عظیم الشان میلاد ریلی کا انعقاد

اتوار 7 ستمبر 2025 15:20

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) ِ عید میلاد النبی ۖ کی مناسبت سے تحصیل انتظامیہ، اور مرکزی نور المساجد کے زیرِ اہتمام چیچہ وطنی میں عظیم الشان میلاد ریلی کا انعقاد کیا گیا،جس میں اسسٹنٹ کمشنر جاوید ممتاز لکھویرا، چیف آفیسر ایم سی پرویز اختر، مولانا مفتی ظہیر الدین بابر سمیت عاشقانِ رسول ۖ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی کا آغاز مرکزی نور المساجد سے ہوا اور مختلف راستوں ختم نبوت چوک اور شہید ملت بازار سے گزرتی ہوئی شہر والے پل پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں شریک افراد نے درود و سلام پڑھا، نعتیں پیش کیں اور نبی کریم ۖ کی شان میں جذباتی نعروں سے فضا کو معطر کر دیا۔شرکا نے ہاتھوں میں سبز پرچم، جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر محبتِ رسول ۖ کے نعرے درج تھے۔ ریلی کو کامیاب بنانے میں خصوصی کاوش مولانا مفتی ظہیر الدین بابر نے کی ۔\378

متعلقہ عنوان :