سات 7 ستمبر یوم فضائیہ ،شہریوں نے شہدا کی قبروں پر حاضری دی

اتوار 7 ستمبر 2025 15:40

خانیوال 07 ستمبر (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) پاک فضائیہ کے 4 شہداء کا تعلق ٹھٹھہ صادق آباد تحصیل جہانیاں ضلع سے ہے، شہریوں نے سات 7 ستمبر یوم فضائیہ پر شہدا کی قبروں پر حاضری دی ۔

(جاری ہے)

7 ستمبر کو ملک بھر میں یوم فضائیہ مناتے ہوئے پاک فضائیہ کے شہداء غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے، پاک فضائیہ کے 4 شہداء کا تعلق ٹھٹھہ صادق آباد کے نواحی چکوک سے ہے، چک نمبر 130 دس آر کے رہائشی ملک محمد امین اعوان نے 1971 کی جنگ میں بنگلہ دیش کے مقام پر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، چک نمبر 138 دس آر کے رہائشی پاک فضائیہ کے فلائٹ لیفٹیننٹ سید امیر حمزہ کاظمی نے 2019 میں رفیقی ائیر بیس شور کوٹ میں دوران ڈیوٹی شہادت پائی، چک نمبر 137 دس آر کے رہائشی رانا محمد عمران نے 2015 میں بڈھ بیر ائیر بیس حملے میں دہشتگرد حملے میں دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، چک نمبر 136 دس آر کے رہائشی پاک فضائیہ کےپائلٹ اختر علی اختر نے تربیتی پرواز کے دوران طیارہ کریش ہونے کے باعث شہادت رتبے پر فائز ہوئے، یوم فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے افسران سول سوسائٹی کے افراد نے شہدا کی قبروں پر حاضری دیتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور شہدا پاک فضائیہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

\378