Live Updates

حکومت عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ، متاثرہ خاندانوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا ، صوبائی وزیر بلدیات

اتوار 7 ستمبر 2025 15:50

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ن کی حکومت وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں عوام کی خدمت میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے وزیرآباد کے نواحی علاقوں رانا بہرام میں عید میلاد النبی صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم کے پروگراموں میں شرکت کے موقع پرسیلاب متاثرین کے ساتھ گفتگو کرتے ہو ئے۔

ان کے ہمراہ مشیر وزیر اعلی پنجاب برگیڈیر(ر) بابر علاؤالدین،ایم پی اے وقار احمد چیمہ،بلال فاروق تارڑ،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد،اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد عبدالقدیر زرکون،تحصیلدار عون عباس چٹھہ،اے ڈی ایل جی مظفر بھٹی و دیگر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں انتظامات کا معائنہ کیا انہوں نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے متاثرین کو یقین دلایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے متاثرہ خاندانوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کو تیز کیا جائیاور نکاسی آب، انفراسٹرکچر کی بحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متاثرہ خاندانوں کی فوری بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے خصوصی فنڈز مختص کیے جا رہے ہیں۔بعد ازاں صوبائی وزیر بلدیات نے عید میلادالنبی ؐکے سلسلے میں نکالی گئی واک میں بھی شرکت کی اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد عبدالقدیر زرکون، تحصیل انتظامیہ کے افسران اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی میلاد ریلی میں ان کے ہمراہ تھے۔

آخر میں صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی غیر معمولی دلچسپی اور رہنمائی کی بدولت ہی متاثرین کی بحالی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت عوام کے لیے امید اور سہارا ہے مریم نواز نہ صرف متاثرین کی بحالی کے سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر ازخود دورہ جات پر ہیں بلکہ ان کی پنجاب حکومت میں شامل وزراء کی ٹیم بھی متاثرین کی بحالی کے سلسلہ میں تمام تر توانائیاں وقف کر رہی ہے متاثرین کے لیے کھانے پینے کے انتظامات،رہائش،جانوروں کے لیے چارہ جات سمیت راشن کی تقسیم جاری ہے سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کی تخمینہ مرتب کیا جارہا ہے آخری فرد کی بحالی تک حکومت معاونت جاری رکھے گی۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات