پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان اور سری لنکا کے ساتھ سہ ملکی ٹی 20 سیریز کرانے کا اعلان کر دیا

اتوار 7 ستمبر 2025 16:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان اور سری لنکا کے ساتھ سہ ملکی ٹی 20 سیریز کرانے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان پہلی بار ٹی 20 ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تین ملکی ٹی 20 سیریز پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ پہلا میچ 17 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول ہے جبکہ 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان مدمقابل ہوں گے۔ یہ افغانستان کا پاکستان میں پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ ہو گا۔ باقی پانچ میچز لاہور میں ہوں گے اور فائنل 29 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد سید نے کہا کہ یہ ٹرائی سیریز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے ایک بہترین موقع ثابت ہو گی۔\932