Live Updates

چیئرپرسن وزیراعلی ٰپنجاب انسپکشن کا ماجرا کلاں میں قائم سیلاب ریلیف کیمپ کا دورہ،انتظامات کاجائزہ لیا

اتوار 7 ستمبر 2025 17:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2025ء) چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علائوالدین ستارہ امتیاز ملٹری (ر) نے اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ کے ہمراہ گائوں ماجرا کلاں سمبڑیال میں قائم سیلاب ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ریلیف کیمپ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور وہاں موجود متاثرہ افراد سے ملاقات بھی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے متاثرین سیلاب کے مسائل کو سنا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔اس موقع پر بابر علائو الدین نے بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور ان کے حوصلے بلند کرنے کے لئے محبت و شفقت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ عوام کے ساتھ ہے ،انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی۔چیئرپرسن وزیراعلی پنجاب انسپکشن، سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ نے مزید کہا کہ ریلیف کیمپوں میں کھانے، پینے، طبی امداد اور رہائش کی سہولیات کو بہتر سے بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ متاثرہ خاندان سکون و اطمینان کے ساتھ وقت گزار سکیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :