چین نے ایس سی او اجلاس کے موقع پر عسکری ،اقتصادی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے‘ اختر اقبال ڈار

چین میں حالیہ سر گرمیوںنے امریکی اثر و رسوخ کو چیلنج کیا ہے‘ چیئرمین تحریک انصاف نظریاتی کا بیان

اتوار 7 ستمبر 2025 18:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ چین میں ایس سی او اجلاس میں 20سے زائد ملکوں کے سربراہان کی شرکت ،مودی،پیوٹن کی گرمجوشی ،پاک چائنہ دوستی ایرانی قربت اور شمالی کوریا کی وکٹری ڈے پر فوجی پریڈ میں شرکت نے عالمی منظر نامہ تبدیل کرکے رکھ دیا ہے جو امریکی اثر و رسوخ کو چیلنج کرے گا ،دوسری طرف ٹرمپ کی خارجہ پالیسیاں کمزور پڑتی اور ٹرمپ بین الاقوامی تنہائی کا شکار ہورہا ہے ،ایس سی او جیسا پلیٹ فارم مغربی اتحاد میں دراڑوں کو نمایاں کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

اختر ڈار نے کہاکہ چین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں ایس سی او ڈویلپمنٹ بینک کی تشکیل کا اعلان کرکے اراکین کیلئے 280ملین ڈالر کی گرانٹس اور 1.4بلین ڈالر قرضوں کی پیشکش کرکے اوروکٹر ی ڈے کے موقع پر فوجی پریڈ میں جدید ہتھیاروں ہائپر سونک میزائلوں ٹینکو ں اور طیاروں کا شاندار مظاہرہ کرکے چین کی عسکری طاقت اور قومی وقار کا مظاہرہ کیا ہے اور چین نے بڑی سنجیدگی اور بڑے پیمانے پر ایس سی او پلیٹ فارم کا استعمال کرکے اقتصادی اور مالی عملیت کو بھی مضبوط کیا ہے جس سے عالمی سطح پر چین کی قیادت کا تاثر مضبوط ہوا ہے خصوصاً ان ملکوں میں جو مغربی اثر و رسوخ سے ناراض یا اتحاد سے آزاد ہورہے ہیں۔