چشمہ روڈ ،کورائی کے قریب ٹریفک حادثات ،1شخص جاں بحق ،6افراد زخمی

اتوار 7 ستمبر 2025 18:50

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)چشمہ روڈ اور کورائی کے قریب ٹریفک کے مختلف حادثات میں 1شخص جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چشمہ روڈ بلوٹ شریف کے قریب ٹریفک حادثہ میں عنایت حسین فرنیچر میکر سکنہ عید گاہ کلاں شدید زخمی ہوکر جاں بحق ہوگیا ، دوسرے واقعہ میں تھانہ کڑی خیسور کی حدود میں چشمہ روڈ کڑی خیسور اڈا کے قریب فلائنگ کوچ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد 20سالہ محمد ریاض ولد حق نواز ،19سالہ وسیم ولد عبدالرشید اور نیئر ولد حاجی محمد سکنان جھوک وینس کڑی خیسور زخمی ہوگئے ، جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا، تصادم کے نتیجے میں فلائنگ کوچ کا ٹائر پھٹ گیا، تاہم کوچ ڈرائیور اور مسافر محفوظ رہے، تیسرے واقعہ میں ڈیرہ ٹائون کی حدود کورائی کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں امان اللہ ولد دوست محمد شیخ سکنہ کورائی ، 1بزرگ سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ،جن کوسول ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا گیا۔