تھانہ سیدو شریف پولیس کی کارروائی ،7چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد ،دو ملزمان گرفتار

اتوار 7 ستمبر 2025 18:50

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)تھانہ سیدو شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سات چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف حبیب شاہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او سہیل خان اور تفتیشی افسر فضل مولا نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کی۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران ملزم عماد اللہ ولد امان اللہ سکنہ بخت مند محلہ رحیم آباد کو گرفتار کیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اپنے ساتھی ابوبکر ولد تاج محمد سکنہ بخت مند محلہ رحیم آباد کا نام بھی بتایا، جسے بعد ازاں پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کی نشاندہی پر سات چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :