ؑپاکستان سمیت دنیا بھر میں تعلیم کو حملہ سے بچانے کا عالمی دن9ستمبرمنگل کو منایا جائے گا

اتوار 7 ستمبر 2025 19:05

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2025ء)پاکستان سمیت دنیا بھر میں تعلیم کو حملہ سے بچانے کا عالمی دن9ستمبرمنگل کو منایا جائے گا،اس دن کے منانے کا مقصد جنگ سے متاثرہ ممالک میں طلباء، اساتذہ اور تعلیمی اداروں پر حملوں کی طرف توجہ مبذول کرانے کے ساتھ ساتھ تعلیم کے حق کا فروغ، تحفظ کرنا اور مسلح تصادم میں تعلیم کو جاری رکھنے کے حوالہ سے عوام میں آگاہی فراہم کرنا ہے تعلیم کو حملوں سے بچانے کے عالمی دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے زیر اہتمام مختلف پراگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

۔تعلیم کو حملوں سے بچانے کا عالمی دن 9 ستمبر کو منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یہ دن تنازعات سے متاثرہ ممالک میں رہنے والے لاکھوں بچوں کی حالت زار کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کیلئے قائم کیا۔ تعلیم کو حملوں سے بچانے کا عالمی دن 2020 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے متفقہ معاہدے کے ساتھ قائم کیا گیا ایک عالمی دن ہے، جو بظاہرتاحال اپنے مقصد کے حصول میں ناکام ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق فلسطین کے علاقہ غزہ میں حملوں کے باعث نوے فیصد سے زائد سکول تباہ ہو چکے ہیں جبکہ دس لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہوئے ہیں۔