حضرت محمد مصطفی ﷺ کا جشن منانا ایمان کی اساس ہے، طارق حسن

1500واں جشن عید میلاد النبی ﷺ عالم اسلام نے جوش و خروش سے مناکر ثابت کردیاکہ مسلم امہ متحد و منظم ہے،جنرل سیکرٹری ق لیگ

اتوار 7 ستمبر 2025 19:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ق)کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کا جشن منانا ایمان کی اساس ہے،1500واں جشن عید میلاد النبی ﷺ عالم اسلام نے جوش و خروش سے مناکر ثابت کردیاکہ مسلم امہ متحد و منظم ہی. اللہ تعالی نے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو رحمت اللعالمین بناکر مسلم امہ پر احسان عظیم کردیا.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ق کے تحت نورانی چورنگی(نمائش)لانڈھی نمبر4 ،کینٹ اسٹیشن اور دیگر کیمپوں کے دورے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ،کراچی کے جنرل سیکرٹری نعیم خان،سینئر نائب صدر عبد الستار بلوچ،ندیم صابر،محمد سعید،حنیف وارثی،معین ملک،یوتھ ونگ کے محمد احمد حسن،حماد حسن،سید کامران شاہ،محمد رئیس،ڈاکٹر یامین قریشی،سید مشرف علی، جناح ٹائون کے صدر عبد السلام،جنرل سیکرٹری محمد زبیر الدین.

لانڈھی ٹان کے صدر سمیع فراز. جنرل سیکرٹری وسیم راجہ. معین خان. ہمایوں خان. مسرور بھائی. شیخ ساجد. محمد شفیق. ارمان علی. رحمت بھائی. فیضان شیرازی. ولید زبیر. محمد اشتیاق. فیاض چوہدری. اور دیگر عہدیداران و کارکنان کو مسلم لیگ کراچی کے جنرل سیکرٹری نعیم خان نے ق لیگ جناح ٹان. لانڈھی ٹان. یوتھ ونگ کے عہدیداران کو خراج تحسین پیشں کیا اور کیمپ. لنگر و شربت کی سبیل لگانے پر اظہار تشکر کیا. اس موقع پر مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے ولادت مصطفی ﷺ کا جشن والہانہ انداز میں منانے پر عہدیدران و کارکنان کی جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا.