جمعیت علماء اسلام (س) نے (آج) کی شٹرو پہیہ جام ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

اتوار 7 ستمبر 2025 20:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء) جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا شفیق دولت زئی نے آل پارٹیز کی جانب سے 8ستمبر(پیر) کو شٹرڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ایک سیاسی جماعت کے تعزیتی جلسہ میں دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر نے خود کش دھماکہ کرکے کئی بے گناہ لوگوں کو شہید اورزخمی کیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں مولانا شفیق دولت زئی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلا م نے ہمیشہ ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور سیاسی جماعت کے جلسہ کے بعد دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔