:قلات، بی این پی کا 8 ستمبر کو آل پارٹیز کے کال پر پہیہ جام ہڑتال شٹر ڈان ہڑتال کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

اتوار 7 ستمبر 2025 20:40

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2025ء)بلوچستان نیشنل پارٹی قلات کا اجلاس منعقد ہوا، کل 8 ستمبر کو بلوچستان بھر کی طرح ضلع قلات میں بھی مکمل شٹر ڈائون اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی قلات کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل منعقد ہوا اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر پرنس آغا موسی جان احمد زئی بلوچ نے خصوصی شرکت کی اجلاس کا اغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، 2 ستمبر کو افسوناک سانحہ میں شہید ہونے والے تمام شہدا کی ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی گئی اجلاس میں پارٹی کے مرکزی رہنماں ضلعی عہدیداروں سینئر رہنماوں اور پارٹی ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس 8 ستمبر کو آل پارٹیز کے کال پر پہیہ جام ہڑتال شٹر ڈان ہڑتال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر پرنس آغا موسی جان احمد زئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 ستمبر کو جو سانحہ پیش آیا ہماری پارٹی کے قائدین پر جو خودکش حملہ ہوا اس سانحہ میں پارٹی کے ورکروں نے جام شہادت نوش کیا اللہ پاک ان کی درجات بلند فرمائے انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کی کال پر قلات میں بھی مکمل شٹر ڈان اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی لہذا ٹرانسپورٹ حضرت اور تاجر برادری کل 8 ستمبر کو ہمارے کال پر مکمل پابندی کرکے ہمارا ساتھ دے۔