Live Updates

{گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ

ٴْانجمن ہلال احمر کے فری میڈیکل کیمپ کا معائنہ، سیلاب متاثرین کے لیے مزید اقدامات کی ہدایت ةسیلاب کے بعد ڈینگی سمیت بیماریوں کو بڑا چیلنج قرار، متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہے ، گورنر

اتوار 7 ستمبر 2025 21:05

×ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافاتی علاقے کوکار میں انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا کے زیر انتظام فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گورنر کو کیمپ میں مریضوں کے مفت چیک اپ، ادویات کی فراہمی اور علاج معالجے سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر فیصل کریم کنڈی نے انجمن ہلال احمر کو ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ دیہی علاقے پار کچی میں بھی فوری طور پر فری میڈیکل کیمپ قائم کیا جائے تاکہ متاثرین کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد ڈینگی سمیت مختلف امراض بڑا چیلنج** بن کر سامنے آئے ہیں، جن پر قابو پانے کے لیے مربوط اقدامات ضروری ہیں۔ گورنر نے زور دیا کہ سیلاب متاثرین کی دوبارہ آبادکاری اور بحالی کے لیے انجمن ہلال احمر کو اپنی خدمات مزید تیز کرنی ہوں گی۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس وقت سیلاب متاثرین ہماری پوری توجہ کے حامل ہیں اور حکومت ان کی مدد اور بحالی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات