
-عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ آج کی ہڑتال کو کامیاب بنائیں، رہنماء آل پارٹیز ہزارہ
اتوار 7 ستمبر 2025 21:35
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ محض متاثرہ خاندانوں کا المیہ نہیں بلکہ پورے معاشرے کے زخم پر نمک پاشی کے مترادف ہے، اس سفاکانہ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور آل پارٹیز ہزارہ شہدا کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
یہ بات بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی کونسلر نعمت مظہر ہزارہ، نیشنل پارٹی کے ممبر سینٹرل کمیٹی ڈاکٹر رمضان ہزارہ، مجلس وحدت المسلمین کے رہنما حاجی غلام حسین، مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی ہزارہ ٹان کے سیکرٹری عبدالعزیز اچکزئی، ہزارہ ورکزز فورم کے رہنما ایڈوکیٹ محمود کاظمی، اتحاد تاجران بلوچستان ہزارہ ٹان یونٹ کے صدر محمدی، پی ٹی آئی کے رہنما اختر جعفری، نیشنل پارٹی کے ثنا کھیازئی و دیگر رہنماں نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں شرکا نے کہا کہ آج بروز سوموار کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور تجارتی سرگرمیاں بند رہیں گی تاکہ شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہڑتال کا مقصد عوامی اتحاد کو اجاگر کرنا ہے تاکہ حکمران اور ادارے سنجیدگی کے ساتھ اس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کریں۔ رہنماں نے کہا کہ آل پارٹیز ہزارہ ہمیشہ امن و بھائی چارے کی داعی رہی ہیں اور آئندہ بھی اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھ کر ہر مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہزارہ قوم سمیت تمام مظلوم عوام پر یہ واضح ہونا چاہیے کہ مسائل کے حل اور پائیدار امن کے قیام کیلئے متحد ہونا ہی واحد راستہ ہے۔ اجلاس کے شرکا نے کہا کہ آج کی ہڑتال ایک علامتی احتجاج نہیں بلکہ آنے والے وقت کیلئے ایک اجتماعی فیصلہ ہے کہ اب مزید خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تاجروں سے پرزور اپیل کی کہ 8 ستمبر کو ہونے والی شٹر ڈان ہڑتال کو کامیاب بنائیں اور بھرپور اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں تاکہ یہ اجتماعی آواز حکمرانوں کے ایوانوں تک پہنچے اور عوام کو ان کے بنیادی حقوق اور تحفظ فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
روسی اثاثے ضبط کرنے والی ریاستوں کے پیچھے جائیں گے، ماسکو کا یورپ کو انتباہ
-
دوحہ میں عرب اسلامی سربراہی اجلاس؛ 50 ممالک کے رہنماؤں کی شرکت کا امکان‘ شہبازشریف بھی روانہ
-
سابق صدرعارف علوی کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ مضبوط جمہوریت ہے‘ شیری رحمان
-
طاقت کا اصل سرچشمہ عوام، جمہوریت محض حکومت سازی نہیں‘ مریم نواز
-
نواز شریف لندن روانہ،دوہفتے قیام متوقع، طبی معائنہ کرائینگے، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول
-
جرمنی: سزایافتہ افغانوں کی ملک بدری پر طالبان سے بات چیت جاری
-
اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، قطر پر اسرائیل کے بلاجواز حملوں کی مذمت
-
بھارت: عدالت نے وقف ایکٹ کی کلیدی دفعات پر روک لگا دی
-
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان اور ایران کی وزیر برائے شاہرات و شہری ترقی فرزانہ صادق نے پاک ایران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 22ویں اجلاس کا افتتاح کیا
-
سکیورٹی فورسز کی بنوں اور لکی مروت میں کارروائیاں، 31 خارجی دہشت گرد ہلاک
-
خیبرپختونخواہ کابینہ کا اجلاس اڈیالہ جیل کے باہر منعقد کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.