ح* آل پارٹیز کی جانب سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے پر خودکش حملے میں 15 بے گناہ کارکنوں کی شہادت اور 32 سے زائد کے زخمی ہونے کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈائون ہڑتال رہے گی

اتوار 7 ستمبر 2025 21:35

۸ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2025ء) آل پارٹیز کی جانب سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے پر خودکش حملے میں 15 بے گناہ کارکنوں کی شہادت اور 32 سے زائد کے زخمی ہونے کے خلاف آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈائون ہڑتال رہے گی بلوچستان کی سیاسی جماعتوں جس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، مجلس وحدت مسلمین ، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 2 ستمبر کو شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے بانی سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار عطاء اللہ مینگل کی برسی کے موقع پر تعزیتی جلسے کے اختتام پر پارکنگ میں خودکش حملے میں سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور قیادت کو نشانہ بنانے جس میں 15 بے گناہ سیاسی ورکر شہید جبکہ 32 سے زائد زخمی ہونے کے خلاف حکومت کی بے حسی اور سیاسی قیادت کو تحفظ نہ فراہم کرنے کے خلاف آج بلوچستان بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈائون ہڑتال کی کال دی گئی ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈائون ہڑتال ہوگی جس کی دیگر سیاسی جماعتوں جمعیت علماء اسلام (ف) ، جمعیت نظریاتی، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی، ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی، جمعیت علماء الحدیث، جماعت اسلامی، تاجر تنظیمیں مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ بلوچستان، انجمن تاجران بلوچستان ، تاجران و دکاندان ، تنظیم تاجران سمیت ٹرانسپورٹر تنظیموں آل بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن، آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن سمیت دیگر تنظیموں نے حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔