رتیش دیش مکھ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’راجہ شیواجی ‘‘یکم مئی 2026ء کو ریلیز ہو گی

پیر 8 ستمبر 2025 10:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)بالی ووڈ اداکارہ بھاگیہ شری رتیش دیش مکھ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم راجہ شیواجی میں نظر آئیں گی، فلم میں سنجے دت، ابھیشیک بچن، جینیلیا دیش مکھ، مہیش منجریکر اور فردین خان بھی شامل ہیں، جس کے یکم مئی 2026 کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سلمان خان اس وقت بگ باس19 کی میزبانی کر رہے ہیں اور اگلی بار اپوروا لاکھیا کی فلم بیٹل آف گلوان میں نظر آئیں گے، جو 2020 میں بھارت اور چین کے درمیان گلوان وادی کے تنازع پر مبنی اور زیرِ تکمیل ہے۔