
فضائی آلودگی سالانہ 45 لاکھ اموات کا سبب ، ڈبلیو ایم او
یو این
پیر 8 ستمبر 2025
11:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 ستمبر 2025ء) دنیا بھر میں اربوں لوگ آلودہ فضا میں سانس لیتے ہیں جس سے سالانہ 45 لاکھ اموات ہوتی ہیں۔ اقوام متحدہ کے ماہرین نے واضح کیا ہے کہ زمین، لوگوں اور معیشتوں کو آلودگی کے سنگین اثرات سے تحفظ دینے کے لیے موسمیاتی تبدیلی پر قابو پانا ہو گا۔
عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) کے سائنسی افسر لورنزو لیبراڈور نے بتایا ہے کہ فضائی آلودگی سرحدوں سے ماورا ہوتی ہے۔
جنگلات میں لگنے والی آگ سے پیدا ہونے والے دھوئیں کے ذرات آلودگی کا ایک بڑا سبب ہیں جو مختصر وقت میں آدھی دنیا کا سفر طے کر کے دوسرے علاقوں تک پہنچ جاتے ہیں۔
جزیرہ نما آئیبیریا کے جنگلوں میں بڑے پیمانے پر لگنے والی حالیہ آگ سے اٹھنے والا دھواں اور آلودگی مغربی یورپ تک پہنچ چکے ہیں جو پورے براعظم کو متاثر کر سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
لیبراڈور نے فضائی معیار اور موسمیاتی صورتحال پر 'ڈبلیو ایم او' کی تازہ ترین اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں فضائی آلودگی شدت اختیار کر رہی ہے۔
گزشتہ سال جنگلاتی آگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے باریک ذرات 'پی ایم 2.5' ذرات چلی، برازیل، ایکواڈور، کینیڈا، وسطی افریقہ اور سائبیریا کے موسمیاتی نقشوں میں واضح دکھائی دیتے ہیں۔
یہ صورتحال فضائی معیار میں کمی کے تشویشناک رجحان کی تصدیق کرتی ہے جس کا گزشتہ برسوں میں بھی مشاہدہ کیا گیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ ہر سال دنیا کے مختلف حصوں میں لگنے والی جنگلوں کی آگ زیادہ شدید اور طویل ہوتی جا رہی ہے اور اس کا سبب موسمیاتی تبدیلی ہے۔
چین اور یورپ میں امید کی کرن
'ڈبلیو ایم او' میں شعبہ عالمی ماحول کے سربراہ پاؤلو لاج نے بتایا ہے کہ دنیا کے کچھ حصوں میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں سال بہ سال کمی آئی ہے جن میں مشرقی چین اور یورپ نمایاں ہیں۔
جب کوئی خطہ، ملک یا شہر فضائی آلودگی کے خلاف اقدامات کرتا ہے تو اس کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔مشرقی چین کا شہر شنگھائی اس کی نمایاں مثال ہے جہاں ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مزید پارک بنائے گئے اور بڑی تعداد میں درخت لگائے گئے ہیں۔ 'ڈبلیو ایم او' کی ترجمان کلیئر نولیس کا کہنا ہے کہ اگرچہ شہر میں اب بھی بہت بڑی تعداد میں گاڑیاں ہیں لیکن ان میں بہت سی ایسی ہیں جو بجلی سے چلتی ہیں۔
صحت عامہ کا مسئلہ
پاؤلو لاج کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں بہت کم شہر ایسے ہیں جہاں ہوا کا معیار عالمی ادارہ صحت 'ڈبلیو ایچ او' کی تجویز کردہ سطح سے بہتر ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ حالیہ بہتری کے باوجود، فضائی معیار اب بھی عوامی صحت کا ایک اہم مسئلہ ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ اگرچہ فضا میں سلفر ڈائی آکسائیڈ اور نائٹروجن آکسائیڈ کی مقدار میں کمی آ رہی ہے جن سے بڑے پیمانے پر آلودگی پھیلتی ہے، لیکن زمین کی سطح کے قریب اوزون کی تہہ میں کمی نہیں آئی۔
یہ جزوی طور پر عالمی حدت میں اضافے کا نتیجہ ہے، کیونکہ اوزون ایک ثانوی آلودہ عنصر ہے جو فضا میں کیمیائی تعاملات کے ذریعے بنتا ہے اور اس کے لیے دھوپ ضروری ہوتی ہے۔گھریلو فضائی آلودگی
'ڈبلیو ایم او' کی نائب سیکرٹری جنرل کو بیریٹ نے واضح کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اور فضائی آلودگی کو الگ مسائل کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا۔ یہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور ہماری زمین، لوگوں اور معیشتوں کو تحفظ دینے کے لیے ان سے ایک ساتھ نمٹنا ہو گا۔
اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یونیپ) کے زیراہتمام موسمیات و صاف فضا سے متعلق اتحاد کے سیکرٹریٹ کی سربراہ مارٹینا اوٹو نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ گھریلو فضائی آلودگی سے نمٹنے کے اقدامات میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ آلودگی صحت عامہ کو لاحق سب سے بڑے خطرات میں سے ایک اور بچوں کے لیے سخت نقصان دہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اب ماحول دوست انداز میں کھانا بنانے کی ٹیکنالوجی عام اور سستی ہو چکی ہے جو کہ بہت اچھی خبر ہے اور اس سے لوگوں کی صحت و زندگی کو تحفظ مل رہا ہے۔ اصل مسئلہ یہ ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک کیسے پہنچایا جائے۔
مزید اہم خبریں
-
غذائی قلت، شدید مہنگائی کا خدشہ ہے، اشیاء کی قیمتوں اور کسانوں کیلئے سبسڈی کا اعلان کیا جائے
-
تشدد کی ستائش اور قانون کی حکمرانی کمزور کرنا قابل مذمت، وولکر ترک
-
سمندر پار پاکستانیوں کا اعتماد، ماہ اگست میں 3 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول
-
دوسری جنگ عظیم کے بعد نیول ایکشن میں پہلی بار پاکستانی آبدوز نے بھارت کا جنگی جہاز ڈبویا
-
افغانستان: ایک ڈاکٹر کی کہانی جب زلزلے نے پہاڑ ہلا دیے تھے
-
ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں تین ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا معاملہ
-
پنجاب اسمبلی ، سیلاب پر ریلیف کیلئے وزیر اعلی کام کررہی ہیں،خود اعلان کریں گی ‘وزیرآبپاشی نے بحث پرعام بحث سمیٹ دی
-
لاہور ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے بڑی تعداد میں سمگل شدہ موبائل فون برآمد
-
امریکی کمپنیوں کا ابتدائی مرحلے میں پاکستان میں 50کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
-
یورپی یونین میں پناہ کی درخواستوں میں 23 فیصد کمی
-
حکومت کو زرعی ایمرجنسی کا اعلان کرنا چائیے اس کے ذریعے ہم معیشت کو بچا سکتے ہیں
-
خیبرپختونخواہ میں احساس ای پنشن سسٹم کو یکم جنوری2026 سے نافذ العمل کرنے کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.