Live Updates

پی سی بی کی ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کے تحت نچلی سطح سے کھلاڑیوں کو منتخب کرنے سے نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہو گی، سابق قومی کرکٹر نوید لطیف

پیر 8 ستمبر 2025 15:13

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کے تحت سرگودھا میں سکول سطح پر بچوں کے ٹرائلرز کے لئے تشکیل کردہ خصوصی ٹیم نے گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس ہائی سکول میں خصوصی کیمپ لگایا جس میں بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سلیکشن ٹیم میں سابق قومی کرکٹرنوید لطیف اورملک اسد بھی شامل تھے ، جنہوں نے بچوں کے ٹرائلز لئے ، سلیکشن ٹیم نے کیمپ کے انعقاد کیلئے بہترین انتظامات پر سکول پرنسپل سید احتشام الحق ہمدانی اور کپتان محمد ارشد کی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسابق کرکٹرنوید لطیف نے کہا کہ پی سی بی کا یہ پروگرام قابلِ تحسین ہے جس کے ذریعے نہ صرف نچلی سطح سے کھلاڑیوں کو منتخب کیا جائے گا بلکہ اس سے نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہو گی بالخصوص سکول سطح کی کرکٹ کو فروغ ملے گا اور جس میں مزید بہتری آئے گی،ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ہر ضلع میں بچوں کےٹرائلزکےساتھ دس ٹیمیں تشکیل دے کر میچز کروائے جاتے ہیں جس کے بعد ضلعی سطح پر منتخب ٹیم کو پنجاب کی سطح پر 36 ٹیموں میں شامل کیا جائے گا اور پنجاب سطح کی ٹیم کو برطانیہ کا دورہ کروا کر کھیل کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات