Live Updates

ضلعی انتظامیہ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں،ڈپٹی کمشنر سوات

پیر 8 ستمبر 2025 15:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت سے قومی تڑون جرگہ تحصیل بابوزئی کے وفد اور منگورہ بازار کی مختلف انجمنوں کے صدور نے ملاقات کی۔ ملاقات میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ کاروباری طبقے کے نقصانات اور ریلیف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد نے ڈپٹی کمشنر سوات کے سامنے اپنے مسائل اور مشکلات تفصیل کے ساتھ پیش کیے اور متاثرہ کاروباروں کی بحالی کے لیے انتظامیہ کی توجہ مبذول کرائی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت نے وفد کوبتایاکہ ضلعی انتظامیہ سوات نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے ہیں جن میں ریلیف چیکس کی تقسیم اور امدادی اشیاء کی فراہمی شامل ہے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی پالیسی کے مطابق متاثرہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نےکہا کہ ترقی اور معاشی بحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہمیں باہمی تعاون کے ذریعے سوات کی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات