چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیثی کی ملاقات

پیر 8 ستمبر 2025 17:08

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیثی نے پاکستان کے سرکاری دورے کے موقع پر جوائنٹ سٹاف ہیڈکواٹر راولپنڈی میں ملاقات کی۔ملاقات میں فریقین نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے بحری شعبہ سمیت دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے اہم کردار پر زور دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق دونوں معززین نے ابھرتے ہوئے عالمی اور علاقائی جیو سٹریٹجک ماحول کا جائزہ لیتے ہوئے پیشہ ورانہ امور پر گہرائی سے بات چیت کی۔ فریقین نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے بحری شعبہ سمیت دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے اہم کردار پر زور دیا۔معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ وارانہ معیار، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیوں اور قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو سراہا۔قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔\932