میمن گوٹھ پولیس کی کارروائی،شراب فروخت کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

پیر 8 ستمبر 2025 18:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) میمن گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شراب فروخت کرنے میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 4بوتلیں شراب او ر نقدی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں رفیق اور نظام الدین شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کےمزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :