پاکستان میں نئی عالمی سرمایہ کاری کی لہر جاری ہے، مشیر وزیرخزانہ

سعودی آرامکو، سام سنگ، بی وائیڈی پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہوچکے ہیں،خرم شہزاد

پیر 8 ستمبر 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)وزیرخزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے پاکستان میں نئی عالمی سرمایہ کاری کی لہر جاری ہے، سعودی آرامکو، سام سنگ، بی وائے ڈی، ابوظہبی پورٹس پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ کے مشیر نے اپنے ایکس پیغام میں کہا ہے چین کے ساتھ ڈیڑھ ارب ڈالر کے مشترکہ منصوبے اور 7 ارب ڈالر کے ایم او یوزسائن کئے گئے ہیں ، زراعت، توانائی، آئی ٹی، منرلز اور سی پیک ٹو پر فوکس ہے۔

آئی ایف سی کی سالانہ دو ارب ڈالر کی کمٹمنٹ اور عالمی بینک کا 20 ارب ڈالر کا پروگرام بھی ہے،این ڈبلیو ٹی این، چیری آٹو، وافی پیٹرولیم، بیریک گولڈ اوردیگرکمپنیوں کی شمولیت بھی ہے۔ خرم شہزاد کے مطابق چیلنجز موجود مگر صرف مایوس کن تصویر دکھانا حقیقت کے منافی ہے۔ اصلاحات کے بعد معیشت مستحکم ہوئی، پبلک فنانس اور بیرونی کھاتوں میں بہتری آئی ہے۔