اسلام آباد پولیس کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری

ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب خان نے شہریوں کی شکایات سنیں

پیر 8 ستمبر 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنی زمینوں پر قبضے سمیت مختلف شکایات پیش کیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نے درخواستوں کو فوری طور پر متعلقہ افسران کو مارک کرتے ہوئے مقررہ وقت میں قانونی کارروائی کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان، مال اور عزت کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور تمام شکایات پر میرٹ پر فیصلے کیے جائیں گے۔ ایس ایس پی نے مزید کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔