فیصل آباد، منشیات فروش خاتون سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد

پیر 8 ستمبر 2025 21:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) فیصل آباد پولیس نے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تھانہ ساہیانوالہ پولیس نے منشیات فروش خاتون شمیم کو گرفتار کرکے4کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ بدنام زمانہ منشیات فروش شمیم نامی خاتون سالاروالا پھاٹک کے نزدیک منشیات فروخت کر رہی تھی۔ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیاگیاہے۔