کوٹڑہ برساتی نالے پر رابطہ پل نہ ہونے سے کھاری کے ہزاروں افراد مشکلات کا شکار

پیر 8 ستمبر 2025 21:15

جھل مگسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2025ء)گنداواہ کے علاقے کوٹڑہ میں برساتی نالے پر پل نہ ہونے کے باعث یونین کونسل کھاری کے ہزاروں افراد مون سون کے موسم میں شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی افراد کے مطابق گزشتہ رات صرف آدھے گھنٹے کی بارش سے کوٹڑہ برساتی نالے میں پانی آگیا، جس کے باعث آمد و رفت مکمل طور پر معطل ہوگئی۔ صورتحال اس قدر سنگین ہے کہ ایک خاتون کی لاش کو بھی پانی سے گزار کر پیدل کوٹڑہ پہنچایا گیا۔عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان، منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر رابطہ پل کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے تاکہ برسات کے دوران مقامی آبادی کی مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔