کیرالہ:مظلوم فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرنے پر 30خواتین کے خلاف مقدمہ درج

پیر 8 ستمبر 2025 21:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 ستمبر2025ء) بھارتی ریاست کیرالا کے ضلع کننور میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے پر پولیس نے گرلز اسلامک آرگنائزیشن کی جنرل سیکرٹری عفرا شہاب سمیت 30 خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گرلز اسلامک آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلع کے علاقے مڈئی پیرامیں مظاہرہ کیاگیا۔

مظاہرین نے فلسطینیوں کے حق میں اورغاصب اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے اور انہوں نے بینرز اٹھا رکھے تھے۔واضح رہے کہ اکتوبر 2023سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 64ہزار300زائدفلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔ شہدا میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اسرائیلی مظالم اور ناکہ بندی کے سبب فلسطینی عوام شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔