Live Updates

رحیم یارخان ،لیاقت پور میں دیگر اضلاع سے امدادی مشنری اور اہلکاروں کو طلب کیا گیا ہے، کمشنر بہاولپور

منگل 9 ستمبر 2025 11:10

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) کمشنر بہاولپور مسرت جبیں سیلاب سےمتاثرہ موضع نور والا پہنچ گئیں،ڈپٹی کمشنر خرم پرویز کے ہمراہ سیلاب میں پھنسے لوگوں کو ریسکیو کرنے کے عمل کو مانیٹر کیا۔تحصیل لیاقت پور کے دو مواضعات کے متعدد دیہات میں سیلابی پانی داخل ہو گیا ۔ کمشنر بہاولپور کے مطابق دیگر اضلاع سے اضافی امدادی مشینری اور ریسکیو اہلکار لیاقت پور طلب کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

دریائے سندھ میں 7 لاکھ 81 ہزار 986 کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے ۔ سیلاب میں گھرے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ترجیح ہے۔۔موجودہ سیلاب نے ضلع کے 56 مواضعات کو متاثر کیا ۔ ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلاب میں پھنسے 64 ہزار 982 متاثرین کو ریسکیو کیا گیا ہے ۔ نشیبی علاقوں سے 62 ہزار سے زائد لائیو سٹاک محفوظ مقام پر منتقل کئے گئے ہیں ۔ضلع کے 12 فلڈ ریلیف کیمپس میں 2 ہزار 636 سیلاب متاثرین قیام کئے ہوئے ہیں ۔ ڈفلڈ اینڈ ریسکیو آپریشن میں 58 کشتیاں حصہ لے رہی ہیں ۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :