پتوکی ،رشتہ دار شادی شدہ نوجوان لڑکی کو اغوا کرکے فرار، خاوند کی مدعیت میں نامزد پانچ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

منگل 9 ستمبر 2025 15:00

پتوکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)رشتہ دار شادی شدہ نوجوان لڑکی کو اغوا کرکے فرار خاوند کی مدعیت میں نامزد پانچ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

کوٹ سندر سنگھ تھان کنگن پور کے علاقہ کے رہائشی محمد عرفان نے پولیس کو بتایا کہ میں گھر سے باہر تھا کہ ملزمان راشد علی وغیرہ میرے گھر آئے اور گھر سے میری 20سالہ بیوی طیبہ بی بی کو کار میں بٹھا کر اغوا کرکے فرار ہوگئے ملزمان گھر سے جاتے ہوئے 50ہزار روپے نقدی، اور دس عدد سوٹ بھی ساتھ لے گئے تھانہ کنگن پولیس نے مغویہ خاتون کے خاوند محمد عرفان کی تحریری درخواست پر نامزد ملزمان راشد علی ،دانش علی ، شان علی ،محمد سلیم اور ایک خاتون رانی بی بی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس کا کہنا کہ ملزمان اور مدعی مقدمہ آپس میں رشتہ دار واقع کی شفاف تحقیقات جاری ہے ۔