ہجویری یونیورسٹی کے انجینئرنگ طلبہ کو ڈگریاں نہ ملنے کا معاملہ، عدالت نے نوٹس جاری کردیا

منگل 9 ستمبر 2025 13:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے ہجویری یونیورسٹی کے بی ایس الیکٹریکل انجینئرنگ کے طلبہ کو ڈگریاں جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار ہجویری یونیورسٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

پاکستان انجینئرنگ کونسل کے وکیل عظیم دانیال نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ای سی نے بھی ڈگریوں کے اجراء کی ہدایت جاری کر رکھی ہے۔

درخواست گزار محمد شفیق الرحمن کے وکیل میاں شاہ عباس نے موقف اپنایا کہ طلبہ نے2021 میں بی ایس الیکٹریکل انجینئرنگ پاس کیا لیکن چار برس گزرنے کے باوجود ڈگریاں نہیں دی گئیں، حالانکہ ایچ ای سی بھی اجراء کا حکم دے چکی ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ یونیورسٹی کو فوری طور پر ڈگریاں جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔