جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر شامی صدر کا ٹرمپ سے ملاقات کا امکان

منگل 9 ستمبر 2025 13:27

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2025ء)امریکہ نے شامی صدر احمد الشرع کو ویزا جاری کر دیا ہے، جس کے تحت وہ 21 سے 25 ستمبر تک نیویارک کا دورہ کریں گے تاکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کر سکیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق الشرع 24 ستمبر کو باضابطہ خطاب کریں گے، اور ان کے ساتھ شامی وزیرِ خارجہ اسعد الشیبانی اور شام کے اقوام متحدہ میں مندوب ابراہیم العلبی بھی موجود ہوں گے۔

مزید یہ کہ الشرع کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات بھی متوقع ہے۔ اس کے علاوہ، ان کا ترک صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ترک ہاس کا دورہ بھی شامل ہے، یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب سعودی عرب اور ترکی شام کی سفارتی حمایت اور اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے کوششیں تیز کر رہے ہیں۔