ضلعی انتظامیہ مردان کی زیر نگرانی ضلع بھر میں ڈینگی سےبچاؤسپرے مہم جاری

منگل 9 ستمبر 2025 14:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) ضلعی انتظامیہ مردان کی زیر نگرانی ضلع بھر میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے سپرے مہم جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عوامی مقامات، گلی کوچوں اور حساس علاقوں میں سپرے کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو ڈینگی کے خطرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر مردان واصف الرحمان نے کہا ہے کہ یہ مہم مسلسل جاری رہے گی اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ گھروں اور اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں تاکہ ڈینگی کی افزائش کو روکا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :