نوشہرہ ورکاں ،نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، عوام سراپا احتجاج

منگل 9 ستمبر 2025 16:02

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں پر عوام سراپا احتجاج ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ ورکاں اور گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں لاکھوں روپے و سامان سے محروم ہو گئے ہیں۔ پہلے واقعہ میں منگوکی ورکاں کے رہائشی شفقت علی کے ڈیرہ سے نامعلوم چور زرعی آلات اور موبائل فون سمیت ایک لاکھ سات ہزار روپے مالیت کا سامان لے اڑے۔

(جاری ہے)

نتھو سویا میں آفتاب احمد کے ڈیرہ سے کمرے کا دروازہ توڑ کر 65 ہزار روپے مالیت کی زرعی موٹر چوری کر لی گئی۔ اسی طرح نوشہرہ ورکاں میں ایک گھر سے موبائل فون جبکہ گرمولا ورکاں میں محمد حسین کی حویلی سے پچاس ہزار روپے مالیت کی بجلی موٹر چوری کر لی گئی۔نواحی گاؤں بھدر کے رہائشی آفتاب احمد کو منگوکی کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر روک کر موبائل فون اور طلائی زیورات سمیت دو لاکھ پچاس ہزار روپے مالیت کا سامان چھین لیا۔ شہریوں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گشت کو مؤثر بنایا جائے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔\378